پاکستان صحافیوں کیلئے دنیا کا چوتھاخطرناک ترین ملک قرار

February 5, 2016 1:54 pm0 commentsViews: 27

گزشتہ25برسوں میں دنیا بھر میں کم از کم 2297صحافیوں کو ہلاک کیا گیا
1990سے اب تک پاکستان میں 115صحافی مارے جاچکے ہیں، انٹرنیشنل فیڈریشنل آف جرنلسٹس
برسلز( نیٹ نیوز) پاکستان کو صحافیوں کیلئے دنیا کا چوتھا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق1990ء سے اب تک پاکستان میں 115 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں، صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گزشتہ25 برسوں کے دوران دنیا بھر میں کم از کم2297 صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ برس کے دوران دنیا بھر میں 112 صحافیوں اور میڈیا ارکان کو قتل کیا گیا، آئی ایف جے کے مطابق1990سے اب تک سب سے زیادہ 309 ہلاکتیں عراق میں ہوئیں۔