شاہ رخ اور عامر کے بیانات پر بھارتی عوام کا ردعمل خوفناک تھا، سونم کپور

February 5, 2016 1:57 pm0 commentsViews: 20

دوسروں کی رائے کا احترام کرنا چاہئے
لوگ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خوف محسوس کرنے لگے ہیں
نئی دہلی( نیٹ نیوز) ک بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا یکہ بھارت میں عدم برداشت کے حوالے سے شاہ رخ خان اور عامر خان کے بیانات پر بھارتی عوام کے رد عمل کو منفی اور خوفناک قرار دیتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ بات انہوں نے فلم ’’ نیرجا‘‘ کے گانے ’’ اکھیا ملائیں گے ڈر سے‘‘ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سونم کپور کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کے منفی رد عمل کے نتیجے میں عامر خان اور شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار آئندہ کسی معاملہ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خوف محسوس کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دوسروں کی آراء خواہ وہ اچھی ہوں یا بری کے اظہار میں ان سے تعاون کرنا چاہئے۔