کراچی آپریشن جاری رہنے میں کوئی ابہام نہیں ہے، کور کمانڈر

February 5, 2016 2:00 pm0 commentsViews: 15

رینجرز کراچی میں امن قائم کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں
سندھ رینجرز ایک قابل ستائش فورس کے طور پر جانی جاتی ہے، پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ کراچی کے امن میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور کراچی میں جاری آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پاکستان رینجرز سندھ کے ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی اور رینجرز کے شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی جاتی ہے سندھ رینجرز کی کامیابیوں کا سہرا اس کے افسران عہدیداران اور جوانوں کے سر ہے۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک فرد نہیں بلکہ ادارہ ہیں آپ کا ہر عمل آپ کے ادارے کی پہچان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سندھ رینجرز کراچی کے امن میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان رینجرز صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔