نندیتا داس بیمار ہوگئیں پاکستان آنے کا پروگرام ملتوی

February 5, 2016 2:00 pm0 commentsViews: 30

کراچی( کلچرل رپورٹر) آکسفورڈ لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کیلئے آنے والے دو مشہور بھارتی فنکار پاکستان نہ آسکے، بھارتی اداکارہ انوپم کھیر کے بعد بھارتی اداکارہ نندیتا داس بھی علالت کی وجہ سے پاکستان نہ پہنچ سکی، ان کے سیکریٹری رحیم گیلانی کے مطابق نندیتا کو ڈاکٹر نے سفر کرنے سے منع کیا ہے اور انہیں بیڈ ریسٹ بتایا ہے حالانکہ ان کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ویزا جاری کر دیا گیا تھا لیکن اچانک ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس کے بعد انہوں نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ مجھے پاکستان نہ آنے کا افسوس ہے لیکن اچانک طبیعت کی خرابی کی وجہ سے مجھے یہ دورہ ملتوی کرنا پڑا، لیکن میں بہت جلد پاکستان ضرور آؤں گی۔