گڈز ٹرانسپورٹرز کی مطالبات منوانے کیلئے ملک گیر ہڑتال

February 5, 2016 1:58 pm0 commentsViews: 29

سروسز ٹیکس میں 16 فیصد اضافہ ختم کرنے سمیت17 مطالبات حکومت کو پیش کر دیے
کراچی میں 12 ہزار گاڑیاں کھڑی ہونے سے درآمدات و برآمدات شدید متاثر ہو گئیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات منوانے کیلئے جمعرات سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کر دی ہے جس کے باعث در آمدات اور بر آمدات شدید متاثر ہوگئی ہیں یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے جمعرات سے پہیہ جام ہڑتال کا آغا زکر دیا گیا ہے، الائنس کے صدر خالد خان نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے حکومت کو17 مطالبات پیش کئے ہیں جن کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ حکومت ٹیکسز میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ موٹر وے پولیس این ایچ اے کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کا استحصال اور دیگر مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ خالد خان نے کہاکہ کراچی گڈز ٹرانسپورٹر نے 12 ہزار گاڑیاں پورٹ قاسم، ناردرن بائی پاس اور ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر کھڑی کر دی گئی جبکہ ملک بھر میں لاکھوں گاڑیوں کی نقل و حرکت احتجاجاً بند کرد ی گئی ہے۔