پی آئی اے کے ملازمین کیلئے قرآن خوانی

February 5, 2016 2:05 pm0 commentsViews: 18

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نجکاری کیخلاف دھرنے میں شہید ہونیوالے ملازمین کے ایصال ثواب کیلئے جمعرات کی دوپہر بعد نماز ظہر پی آئی اے ہیڈ آفس سے متصل مسجد میں قرآن خوانی کی گئی جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا‘ تاہم پی آئی اے کے درجنوں ملازمین قرآن خوانی میں شریک ہوتے رہے‘ جمعرات کو احتجاجی ملازمین نے شہید ملازم عاطف رضا کی تصویر پر مبنی ایک بینر بھی اجتماع میں آویزاں کررکھا تھا۔