اسٹیٹ لائف نے سلک بینک کیساتھ ایگریمنٹ پر دستخط کردیے

February 5, 2016 2:15 pm0 commentsViews: 36

معاہدے کے تحت سلک بینک کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو اسٹیٹ لائف بینک انشورنس پیش کی جائے گی
کراچی(پ ر) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان اور سلک بینک نے ایشورنس انشورنس ڈسٹری بیوشن ایگریمنٹ پر دستخط کئے ہیں‘ اس معاہدے کے تحت سلک بینک کی طرف سے اپنے موجودہ اور ممکنہ کسٹمرز کو بینک کے توسیع ڈسٹری بیوشن چینلز کے ذریعے اسٹیٹ لائف بینک ایشورنس پرودکٹس پیش کی جائیں گی‘ بینک ایشورنس کی پیشکش اسٹیٹ لائف کی مسلسل ترقی اور پروڈکٹس میں جدت کے عزم سے ہم آہنگی ہے‘ یہ سلک بینک کی ’’ جدت پسندی‘‘ کسٹمر سروس اور فرض شناس ملازمین کے حوالے سے اعلیٰ کارکردگی کا حامل بینک‘‘ بننے کے دیر پر ارادے کی بھی عکاسی کرتا ہے‘ اس ایگریمنٹ پر گیان چند کیول رمانی‘ جنرل منیجر بینک ایشورنس‘ اسٹیٹ لائف‘ آصف عظیم ہیڈ آف بینک ایشورنس‘ سلک بینک اور محمد نسیم راتھر‘ COO‘ GBA سروسز ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ نے دستخط کئے اسٹیٹ لائف اور سلک بینک کے درمیان یہ اشتراک کسٹمرز کو ایسا تحفظ فراہم کرتا ہے جو ان کی مالیاتی استحکام کی ضمانت دیتا ہے‘ سلک بینک کو بینک ایشورنس پارٹنر بنانے کے ساتھ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان اپنے کاروبار میں نمایاں وسعت کی توسع رکھتی ہے‘ جسے ملک بھر میں وسیع تر‘ اہم مقامات پر واقع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سے فائدہ ہوگا۔ اس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب میں جمیل انور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف‘ آصف عظیم ‘اذکار خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف اور سلک بینک کے نمائندوں نے شرکت کی‘ اس موقع پر جمیل انور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اسٹیٹ لائف کا نصب العین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بینک ایشورنس ماکیٹ میں واحد قومی ادارے کی حیثیت سے ‘اسٹیٹ لائف یہ محسوس کرتی ہے کہ ہر دستیاب ڈسٹری بیوشن چینل کے ذریعے ہر ممکنہ کسٹمر تک پہنچنا اس کی ذمہ داری ہے‘ سلک بینک کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور صلاحیتوں سے استفادے کے ساتھ‘ اسٹیٹ لائف یقین رکھتی ہے کہ یہ پارٹنر شپ بینک ایشورنس میں کامیابی کی ایک اور داستان رقم کرنے میں ہماری مددگار بنے گی‘ اس سے ہمیں پروڈکٹس‘ کاروباری خریداری(Procurement) ‘بیمہ داروں کی معیاری خدمت اور کلیم کی بے مثال ادائیگیوں کے حوالے سے اپنی مارکیٹ کی قیادت کی روایت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔