سمندر میں گیٹ وے پر ڈوبی کشتی نکال کر کنارے پہنچادی گئی

February 5, 2016 2:24 pm0 commentsViews: 25

کراچی ( کرائم رپورٹر ) کوسٹ گارڈ اور کے پی ٹی کے عملے نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بند ر گاہ پر سمندر میں ڈوبی ہوئی کشتی کو نکال کر کنارے تک پہنچادیا۔کوسٹ گارڈ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کے غوطہ خوروں اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے عملے نے مشترکہ طور تین اور چار فروری کو آپریشن کر تے ہوئے کراچی ہاربر پر بندر گاہ آنے والے گیٹ وے کے قریب سمندرمیں ڈوبی ہوئی لانچ کو نکال کر کنارے تک پہنچادیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈوبی ہوئی لانچ کے باعث بندگاہ میں آنے اور جانے بحری جہازوں کو مشکلات پیش آرہی تھیں۔