سندھ اسمبلی میں عالمی یوم سرطان کے موقع پر روک تھام کیلئے قرار داد منظور

February 5, 2016 2:39 pm0 commentsViews: 44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو عالمی یوم سرطان کے حوالے سے ایک قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ، جس میں 4 فروری کو عالمی سطح پر منائے جانے والے یوم سرطان کے حوالے سے حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مہلک بیماری کی روک تھام ، تشخیص اور علاج کے حوالے سے شعور اور آگاہی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے ۔ قرار داد ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو نے پیش کی تھی ، جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوردی ۔