وزیراعلیٰ سندھ اسمبلی خطاب میں غلط شعر پڑھ گئے

February 5, 2016 2:41 pm0 commentsViews: 46

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں تھر کی صورت حال پر بحث کو سمیٹتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز ایک مشہور شعر سے کیا لیکن شعر صحیح نہیں پڑھ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے جواب میں ایک شعر پیش کرتا ہوں ۔ ’’ مدعی لاکھ برا چاہے تو کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔ وہی ہوتا ہے ، جو خدا ۔۔۔ ‘‘ وزیر اعلیٰ کو احساس ہوا کہ وہ شعر صحیح نہیں پڑھ رہے تو انہوں نے صرف دوسرے مصرعہ کی تصحیح کی اور کہا کہ ’’ وہی ہوتا ہے ، جو منظور خدا ہوتا ہے ۔ ‘‘