ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ارشد وہرہ نے رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

February 5, 2016 2:43 pm0 commentsViews: 49

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رکن ڈاکٹر ارشد وہرہ نے جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی قیادت نے انہیں کراچی کے ڈپٹی میئر کے طور پر نامزد کیا ہے ۔ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کی وجہ سے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور ساتھی ارکان سندھ اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کو اختیارات ملنے چاہئیں تاکہ وہ لوگو ں کے کام کر سکیں ۔ انہوں نے ایوان سے جاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ ، وزراء اور بعض ارکان سے ہاتھ بھی ملائے ۔