پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت:تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے

February 8, 2016 12:47 pm0 commentsViews: 26

رینجرز نے علاقے کو سیل کردیا تھا، غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند تھا، شواہد سے تحقیقات میں مدد ملے گی، رینجرز حکام
کراچی (کرائم رپورٹر) پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر رینجرز کی تحقیقاتی کمیٹی کی تفتیش شروع‘ تفتیشی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ‘ اہم شواہد اکھٹے کئے‘ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران گولی لگنے سے2 افراد کی ہلاکت پر ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا‘ترجمان رینجرز کے مطابق میڈیا کلپس میں دکھائے گئے افراد بشمول رینجرزسے تحقیقات کی جارہی ہے‘ دوسری جانب پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے نتیجے میں2 ملازمین کی ہلاکت کے معاملے پر حساس اداروں کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے‘ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کئے ہیں جن کی مدد سے اصل ملزمان تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے‘ تفتیشی ٹیم کے ہمراہ واقعے کے عینی شاہدین بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر رینجرز کی نفری بھی موجو د تھی‘ دورے کے موقع پر جائے وقوعہ کے اطراف میں عام افراد کا داخلہ بند کردیا گیا۔

پی آئی اے معاملے پر ثالثی
کیلئے تیار ہیں، خورشید شاہ
سکھر ( ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین اور حکومت چاہے تو پیپلز پارٹی معاملے کے حل کیلئے ثالثی پر تیار ہے۔ ہر روز قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے وزیر اعظم کی زبان میں نرمی کی بجائے سختی آگئی ہے۔ حکومت قرض دے کر پی آئی اے کو9 ماہ کا وقت دے۔