کراچی میں پہلے بھتے کے بغیر کام نہیں ہوتا تھا، سعد رفیق

February 8, 2016 12:47 pm0 commentsViews: 26

اب صورتحال یکسر مختلف ہے، اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں
کراچی آپریشن بعض لوگوں کو کھٹکتا ہے، وزیرریلوے کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو
لاہور( این این آئی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن بعض لوگوں کو کھٹکتا ہے لیکن یہ جاری رہے گا کراچی میں پہلے بھتے کے بغیر کام نہیں ہوتا تھا اور اب صورتحال یکسر مختلف ہے۔ لاہور میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سمت درست کرتے ہوئے کچھ غلطیاں بھی ہوئیں۔ سی پی منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ2018ء میں ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں ووٹ کے ذریعے فیصلہ ہوگا۔