کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں سے سامان چوری

February 8, 2016 12:48 pm0 commentsViews: 38

کارگو خانہ کھول کر 4ڈبے غائب کردیے گئے، پی آئی اے کے افسر بھی ملوث ہیں
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے جہازوں سے سامان کی چوریاں شروع ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جو مسافر طیارے سے باہر آئے تھے ان کا سامان نہیں اتارا گیا تھا۔ سامان اسی طرح لوڈ تھا۔ ترجمان کے مطابق ایک طیارہ اسلام آباد سے کراچی پہنچا۔ ایئر بیس 320ترجمان کے مطابق اس کار گو کا خانہ کھول کر چار ڈبے غائب کر دئیے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میں پی آئی اے کے افسر بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق گروپ فائیو کا عملہ جہازوں کے سامان کی نگرانی کرتا ہے۔ سامان چڑھانا اور اتارنا انہی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔