ڈوپنگ کیس، آئی سی سی نے یاسر شاہ پر 3ماہ کی پابندی لگادی

February 8, 2016 12:53 pm0 commentsViews: 19

اطلاق27دسمبر سے ہوگا، پاکستانی لیگ اسپنر 27مارچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے
دبئی( اسپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی 27 مارچ کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی نے پاکستان لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ڈوپنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انٹر نیشنل کرکٹ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ جو27 مارچ تک جاری رہے گی۔ پابندی کا اطلاق27 دسمبر سے ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ یاسر شاہ نے غلطی سے اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوا کھالی تھی جس کی وجہ سے ان کا انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے میچ کے دوران13 نومبر کو لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔