بھارت ، شیو سینا نے غلام علی کا پتلا اور پاکستانی پرچم جلا ڈالا

February 8, 2016 12:58 pm0 commentsViews: 18

لکھنو( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا نے معروف گلوکار غلام علی کے لکھنو کنسرٹ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو نذر آتش کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈوں نے میرٹھ کے علاقے چچی ٹانک میں معروف پاکستانی گلوکار غلام علی کے لکھنو کنسرٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا اس دوران شیو سینا کے غنڈوں نے پاکستانی پرچم اور غلام علی کے پتلے کو نذر آتش کر دیا۔ شیو سینا کے غنڈوں کا کہنا ہے کہ وہ اتر پردیش میں شیو سینا کے رہنما انیل سنگھ کو نظر بند کئے جانے کے بعد غلام علی کو لکھنو میں پر فارم نہیں کرنے دیں گے۔