کرکٹ سیریز، نئی پاکستانی فلموں کی نمائش ملتوی

February 8, 2016 12:53 pm0 commentsViews: 16

کراچی( کلچرل ڈیسک) پاکستان کرکٹ لیگ کے آغاز پر متعدد پاکستانی فلموں کی نمائش ملتوی کر دی گئی۔ اس ماہ فلم ہجرت اور مالک کی نمائش کی جانی تھی لیکن جہاں دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کرکٹ میں پاکستانی عوام کی زبردست دلچسپی نے فلموں کے بزنس کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ وہاں متعدد سینما گھروں میں ہونیوالے فلموں کے شوز بھی کامیاب نہیں ہو رہے ہیں پاکستانی فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار بھی ان دنوں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں جس کی وجہ سے بھی فلموں کی نمائش کے موقع پر وہ پاکستان میں موجود نہیں ہوں گے۔