کورنگی میں2 غیر قانونی شادی ہالز منہدم کر دیے گئے

February 8, 2016 1:00 pm0 commentsViews: 23

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے گرین ویل اور العربیہ پر کارروائی کی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے کورنگی ٹائون میں واقع2 غیر قانونی شادی ہال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم کر دیا۔ جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے لکھنو کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی پر واقع گرین ویلی شادی ہال بینکویٹ اور دار السلام سی ایچ ایس پر واقع العربیہ شادی لان کی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرکے احاطے کو سر بمہر کر یا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ڈیمالیشن اسکواڈ کے ہمراہ موجود تھی۔