احتجاج کے خلاف اسلام آباد ایئر پورٹ پر دفعہ144 نافذ

February 8, 2016 1:01 pm0 commentsViews: 19

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر آج پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین کی جانب سے ممکنہ مظاہرے سے نمٹنے کیلئے تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں دفعہ144 نافذ کر دی ۔ جس کے تحت4 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ اقدام احتجاجی عناصر سے نمٹنے کیلئے اٹھایا ہے۔