منگنی کی بجائے شادی پر یقین رکھتی ہوں ،بپاشا

February 8, 2016 1:06 pm0 commentsViews: 16

بپاشا اور کرن سنگھ کی منگنی کی افو اہیںگردش کررہی ہیں
دونوں اپنے معاشقے کو شادی میں بدلنا چاہتے ہیں
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی بپاشا باشو اور اداکار کرن سنگھ کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کرن سنگھ گردور اور بپاشا باسو کے درمیان کئی عرصے سے معاشقہ چل رہا ہے اور دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے دیکھا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ دونوں اداکار انسٹا گرام پر بھی اپنی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے رہتے ہیں جس کے بعد اب دونوں اداکاروں نے جلد ہی اپنی دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جلد ہی دونوں اداکار منگنی کر لیں گے، دوسری جانب اداکارہ بپاشا باسو نے منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ سمیت خاندان کے تمام افراد ان کی شادی کرانا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ تیار نہیں ہیں جب کہ وہ منگنی پر یقین نہیں رکھتیں اس لئے منگنی کے بجائے شادی کو ترجیح دیں گی اور جب ان کی شادی ہوگی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔