ایان علی ماڈلنگ کی تعلیم کیلئے جدید کالج قائم کریں گی

February 8, 2016 1:06 pm0 commentsViews: 17

اسلام آباد( آن لائن) معروف ماڈل اور ڈالر گرل ایان علی نے ماڈلنگ کی تعلیم کے حوالے سے جدید ترین کالجز قائم کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ کالجز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ میں قائم کئے جائیں گے۔ بعد ازاں ان کالجز کی چین ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیلائی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے دبئی میں بین الاقوامی کالج کی برانچ قائم کی جائے گی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ معروف ماڈل ایان علی اب پاکستانی نوجوانوں کو ماڈلنگ سکھائیں گی اور باقاعدہ لیکچر بھی دیں گی۔ ماڈلنگ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ملک کے16 بڑے شہروں میں ورکشاپس بھی کرائی جائیں گی۔