کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی فتوحات جاری، پشاور زلمے کو بھی چت کر دیا

February 8, 2016 1:04 pm0 commentsViews: 37

سنسنی خیز میچ کا فیصلہ آخری اوور کی پانچویں بال پر ہوا، آفریدی کی زلمے کو ایونٹ کی پہلی شکست
گلیڈی ایٹرر نے جیت کی ہیٹ کر لی، کیون سیٹرسن کے35 اور سرفراز کے21 رنز کا فتح میں اہم کردار
دبئی، کراچی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی جبکہ شاہد آفریدی کی قیادت میں پشاور زلمی کو پہلی بار ہار کا ذائقہ چکھنا پڑا۔ سنسنی خیز میچ کا فیصلہ آخری اوور کی پانچویں گیند پر ہوا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔ ڈیرن سامی 48 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ شاہد آفریدی صفر پر آئوٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ عمر گل نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کیون پیٹرسن نے35 اور سرفراز احمد نے 21 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا پشاور زلمی کے شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔