وزیراعظم ’’بھولے‘‘ ہیں، خورشیدشاہ ،نہیں وہ’’بچے‘‘ ہیں، فاروق ستار

February 8, 2016 1:09 pm0 commentsViews: 33

بہت بھولے بن رہے ہیں، پی آئی اے کو فنڈدیں اور وقت دیں اگر ملازمین ادارے کو نہ چلائیں تو پھر فیصلہ کریں، قائد حزب اختلاف
نو از شریف بچے ہیں، اگر چاہتے ہیں کہ ملازمین کا مسئلہ حل ہو تو بڑا بن کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایم کیو ایم کے رہنما کی بات چیت
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھولا اور فاروق ستار نے بچہ قرار دیدیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وہ بہت بھولے بن رہے ہیں پی آئی اے کو حکومت فنڈز دے اس کے بعد ملازمین کو وقت دیں کہ اس میں اگر آپ نے ادارے کو نہ چلایا تو حکومت اپنا فیصلہ کرے گی۔ دوسری طرف ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے پی آئی اے ملازمین کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ میاں نواز شریف بچے ہیں۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کا معاملہ حل ہو تو ان کو بڑا بن کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے ا س موقع پر ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے۔