افتخار چوہدری کا بلٹ پروف گاڑی واپس نہ کرنے کا فیصلہ

February 8, 2016 1:07 pm0 commentsViews: 14

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی آئینی اور قانونی طور پر بھرپور دفاع کیا جائے گا، سابق چیف جسٹس
اسلام آباد( آن لائن) سابق چیف جسٹس اور پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری حکومت کو بلٹ پروف گاڑی واپس نہ کرنے کے فیصلے پر ڈٹ گئے۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعد ہی گاڑی واپس کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی آئینی اور قانونی طور پر بھر پور دفاع کیا جائے گا ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس نے اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ بلٹ پروف گاڑی واپسی نہ کرنے کے بارے میں مضبوط آئینی و قانونی دلائل سے دفاع کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ گاڑی واپس نہ کرنا پڑے پارٹی کے فوکل پر سن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عدالت عالیہ میں کیس زیر سماعت ہے اور درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔