معاشرے کو اساتذہ کی عزت اور حفاظت کرنی چاہیے،پروفیسر لیاقت مرزا

February 8, 2016 1:09 pm0 commentsViews: 40

جو معاشرے اساتذہ کو مقام نہیں دیتے وہ تباہ ہوجاتے ہیں، ارشد ملک کا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب
کراچی( پ ر) ایڈمنسٹریٹر انڈس یونیورسٹی، سائٹ کیمپس میں پروفیسر لیاقت مرزا نے کہا کہ اساتذہ کرام جدید تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں تا کہ بچوں کو بہتر طریقے سے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے۔ اس لئے ہمیں اساتذہ کی عزت اور حفاظت کرنی چاہئے۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء سے امید ظاہر کی ہے کہ آپ نے جو تعلیم یہاں سے حاصل کی ہے اس کو اگلی نسل میں منتقل کریں گے۔ یہ بات انہوں نے انڈس یونیورسٹی سائیٹ کیمپس میں منعقد ورکشاپ بعنوان پاکستان کا تعلیمی تناظر سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ چیف ایگزیکٹو برکلن سیکنڈری اسکول ارشد ملک نے کہا جو معاشرہ اساتذہ کو صحیح مقام نہ دے وہ تباہ ہوجاتا ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی فلسفی کے قول میں ایک لفظ کی تبدیلی کئے کہتا ہوں کہ تم مجھے اچھے استاد دو میں تمہیں اچھا معاشرہ دوں گا۔ اساتذہ کو سراہنے کیلئے اس طرح کے ٹریننگ پروگرامز بے حد ضروری ہیں۔ سرکاری سطح پر اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ پروفیسر لیاقت مرزا نے برکلن سیکنڈری اسکول کے سی ای او ارشد ملک اور شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے اور پروگرام کے آخر میں پاکستان کی سلامتی اور سر بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔