پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر فائرنگ رینجرز کیخلاف سازش ہے، سلطان بہادر

February 8, 2016 1:16 pm0 commentsViews: 19

وزیراعظم ملکی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں، مخالفین قوم سے مخلص نہیں، عبداللہ گدی، غلام مصطفی
کراچی(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء عبداللہ گدی ، ڈسٹرکٹ ساوتھ کے صدر سلطان بہادر ، غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر فائرنگ رینجرز کیخلاف سازش ہے کہ وزیراعظم ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر ملک کی خدمت کررہے ہیں،ملک ترقی کررہا ہے لیکن بعض عناصریہ عمل روکنا چاہتے ہیں اوردھرنوں کی دھمکی دینے والے قوم سے مخلص نہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر رہنماء عبداللہ گدی اور ڈسٹرکٹ ساوتھ کے صدر سلطان بہادر ، لائیرز فورم کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ملک کے مفاد میں کام کررہی ہے ملک کو ترقی سے روکنے والے وزیر اعظم کے اقدامات کی مخالفت کررہے ہیں جوکہ قوم سے مخلص نہیں ہیں ، انہوںنے کہاکہ آپریشن کے مخالفین پی آئی اے کے معاملے پر اپنی سیاست چمکارہے ہیں جوقوم کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ احتجاجی مظاہرے میں گولیاں چلا کر رینجرز کیخلاف سازش کی گئی ہے کراچی کی عوام سب جانتے ہیں رینجرز کی تعیناتی کیخلاف کون لوگ ہیں ، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث تین افرادجان سے گئے ہیں اس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔