پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ریلوے ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

February 8, 2016 1:18 pm0 commentsViews: 23

کسی بھی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دی جائیگی، تمام مزدور تنظیمیں ملکر احتجاج کریںگی، مقررین کا خطاب
کراچی (این این آئی) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف پاکستان مزدور محاذ اور ریلوے ورکرز یونین کی جانب سے اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنما لیاقت ساہی ،عارف مشوانی ،جنید اعوان نے کہا کہ ہم مزدور پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف متحد ہیں ،کسی بھی قومی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دی جائے گی ،پی آئی اے ملازمین کی جد وجہد کو سلا م کرتے ہیں جنھوں نے نجکاری کے خلاف ملک گیر تحریک کاآغاز کیا اگر ضرورت پیش آئی تو تمام مزدور تنظیمیں مل کر نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگی ۔اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے ۔