ہیلری کلنٹن کی پاکستانی ٹاک شوز میں دلچسپی

February 8, 2016 1:20 pm0 commentsViews: 49

شوز کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرتی ہیں
یہ سن کر دکھ ہو ا کہ پاکستانی میڈیا اشتعال انگیز ہو گیا ہے، ہیلری
اسلام آباد (آن لائن) امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے انڈر سیکریٹری جوڈیتھ مارکیل نے2012 میں ہیلری کلنٹن کو لکھی جانے والی اپنی ایک ای میل میں تجویز دی تھی کہ مجھے ہر صبح ایسی رپورٹس ملتی ہیں یہ سن کر آپ کو انتہائی دکھ ہوگا کہ پاکستان میں میڈیا اشتعال انگیز ہو گیا ہے، تاہم اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ یہ ٹاک شوز سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرامز میں شامل ہیں امریکہ کی موجودہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے پاکستان میں چلنے والے پرائم ٹائم شوز کے حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر ایک جامع سمری رپورٹ طلب کی تھی جس کے جواب میں یہ ای میلز بھیجی گئیں، جن میں ان پروگرامز میں زیر بحث لائے جانے والے موضوعات کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا تھا، واشنگٹن میں امریکی سفارت خانے کے ملازمین اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ حکام کو روزانہ کی بنیادوں پر ای میل کے ذریعے پاکستانی میڈیا کی سمری ارسال کی جاتی رہی امریکی صدارتی امیدوار کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ای میل میں سال2009 سے2012 کے درمیان کی جانے والی ای میلز کی کثیر تعداد شامل ہے، یہ ای میلز مقامی میڈیا کی ذریعے سے اسلام آباد کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کی غیر معمولی ترجمانی کرتی ہیں۔