پی آئی اے ملازمین اور پائلٹوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے‘ پالپا

February 8, 2016 1:25 pm0 commentsViews: 16

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنظیم پالپا نے نجکاری کیخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانیوالے احتجاج میںمطالبات کی منظور تک ساتھ رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پائلٹ جہاز اڑارہے ہیں وہ یا تو مجبوری میں یا پی آئی اے مینجمنٹ کے آدمی ہیں‘ پالپا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پالپا میںکوئی انتشار یا گروپنگ نہیں ہے یہ تاثر دینے کا مقصدپی آئی اے ملازمین اور پائلٹوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔