نوازشریف976دن سے زائد وزیراعظم رہنے میں کامیاب

February 9, 2016 12:27 pm0 commentsViews: 19

پہلی مرتبہ دور اقتدار کے 937دن جبکہ دوسری مرتبہ 976دن منصب پرفائزرہے تھے
اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے تیسرے دور اقتدار میں پہلی دفعہ976 دنوں سے زائد وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہنے میں کامیاب ، یاد رہے کہ 6 نومبر1990ء کو جب محمد نواز شریف نے پہلی مرتبہ وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو 18 اپریل 1993ء کو اس وقت کے صدر غلام اسحق خان نے اسمبلیاں توڑ دیں تاہم بعد میں سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلی بحال ہونے کے بعد انہوں نے26مئی1993ء سے 18 جولائی 1993ء تک دوبارہ وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دئے۔ اس طرح پہلی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد937 دن تک وزیر اعظم کے منصب پر بر قرار رہے جبکہ دوسری مرتبہ انہوں نے17 فروری1997کو وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو وہ12 اکتوبر 1999ء تک 976 دن وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہے۔ تاہم5 جون 2013کو تیسری مدت کیلئے جب انہوں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو آج ( منگل) تک وزیر اعظم کی حیثیت سے979 دن تک اپنی مدت ملازمت گزار چکے ہیں۔