شعیب ملک کا ہر ممکن ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہوں، ثانیہ مرزا

February 9, 2016 12:35 pm0 commentsViews: 44

دبئی( اسپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں بطور ایتھلیٹ ان کی پرابلم سمجھتی ہوں اور ہر ممکن ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ کرکٹ میرے خون میں رچی ہوئی ہے۔ ماحول انجوائے کر رہی ہوں اور بہت اچھا وقت گزر رہا ہے ثانیہ مرزا نے کہا کہ بطور ایک ایتھلیٹ میرے لئے یہ سمجھنا نسبتاً آسان ہوتا ہے شعیب کن حالات سے گزر رہے ہیں ہر کھلاڑی کے کیریئر کے دوران اچھے اور برے دن آتے ہیں۔