قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام ایس ایچ او عزیز بھٹی اور چوکی انچارج معطل

February 9, 2016 12:34 pm0 commentsViews: 27

کراچی( کرائم رپورٹر) ایس ایس پی ایسٹ نے قبضہ مافیا گروپ کی سرپرستی کرنے کے الزام میں ایس ایچ او عزیز بھٹی سب انسپکٹر عطا الرحمن اور چوکی انچارج اے ایس آئی شوکت کو معطل کرکے ایک درجے تنزلی کر دی۔ ایس ایس پی ایسٹ کو اطلاع ملی تھی کہ دونوں پولس افسران ریلوے سوسائٹی گلشن اقبال بلاک13-D میں پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث لینڈ مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں جس پر انہوں نے فوری طور پر تحقیقات کرکے دونوں افسران کو معطل کر دیا۔