ڈیفنس میں دوبارہ فعال شیشہ پارلرز کیخلاف کریک ڈائون

February 9, 2016 12:38 pm0 commentsViews: 19

چھاپوں کے دوران کیفے بارز سے درجنوں حقے اور شیشہ پائوڈر برآمد کر لیا گیا، ایف آئی آر درج
نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنا کر ان کی صحت اور اخلاق کی تباہی کا باعث بن رہے تھے، ذرائع
کراچی( کرائم رپورٹر) ڈی ایچ اے ویجی لینس ٹیم نے ڈیفنس میں دوبارہ فعال ہونے والے شیشہ پارلر کو چھاپے مار کر بند کردیا۔ واضح رہے کہ ڈیفنس میں دو مال قبل ڈی ایچ اے ویجی لینس نے ایک بڑے کریک آپریشن کے بعد تمام شیشہ کیفے بند کر دئیے تھے اب شیشہ بار ڈی ایچ اے میں دوبارہ فعال ہوگئے ہیں جو نوجوان نسل کو شیشہ اور تمباکو پروڈکٹ کا عادی بنا کر ان کی صحت اور اخلاق کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے ویجی لینس نے سحر کمرشل ایریا میں واقع شیشہ پارلر پر ایک بھر پور کریک ڈائون کیا جو سپریم کورٹ کے ان احکامات کی روشنی میں تھا جس میں صوبے کے تمام شیشہ پارلر کو فوری طور پر بند کرانے کے احکامات دئے گئے۔ چھاپوں کے دوران کیفے بارز سے درجنوں حقے اور شیشہ پائوڈر بر آمد ہوئے۔ جس کے بعد ان شیشہ بارز کو بند کردیا گیا اور مالکان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔