نواز حکومت کی جانب سے میڈیا میں 54کروڑ روپے کی تقسیم ،نیب نے تحقیقات شروع کردی

February 9, 2016 12:41 pm0 commentsViews: 16

نیب نے خطیر رقم کی منظوری اور تقسیم کے بارے میں تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ حاصل کرنا شروع کردیا
سابق سیکریٹری اطلاعات ونشریات محمد اعظم نے گزشتہ سال 54 کروڑ روپے جاری کرنے کیلئے وزیراعظم کو سمری ارسال کی تھی
اسلام آباد( آن لائن) نیب نے نواز شریف حکومت کی طرف سے میڈیا میں54 کروڑ روپے تقسیم کے معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ تحقیقات پاکستانی شہری کی طرف سے دی گئی ایک درخواست پر شروع کی گئی نیب حکام نے54 کروڑ روپے کی منظوری اور تقسیم کے بارے میں تمام متعلقہ ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کیا ہے اس اسکینڈل کے مرکزی کرداروں میں سابق سیکریٹری اطلاعات و نشریات محمد اعظم خان پرنسپل انفارمیشن آفیسر ، سیکریٹری و خزانہ دیگر اعلیٰ حکام ہیں ذرائع نے بتایا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات و نشریات محمد اعظم خان جو آج کل رجسٹرار گلگت بلتستان اپیلٹ کورٹ کے پور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں نے گزشتہ سال وزیر اعظم کو 54 کروڑ جاری کرنے کی ایک سمری ارسال کی تھی۔ وزیر اعظم نے اس سمری کو منظوری کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کو54 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ سال 54 کروڑ کے اجراء کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ سابق سیکریٹری اطلاعات و نشریات نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ 54 کروڑ روپے کے اجراء کی سمری اعلیٰ حکام کو بھجوائی گئی تھی تاہم یہ سمری قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی تھی۔ میڈیا کو رقوم فراہمی کی ذمہ داری اے جی پی آر کے ذریعے ہونا تھی اور اس بھاری رقم کے اجراء کے حوالے سے وزارت خزانہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا سمری3 رکنی کمیٹی نے تیار کی تھی اعظم خان نے کہا کہ نیب نے تحقیقات شروع کی ہیں تو وہ نیب کے سامنے پیش ہو کر حقائق بتائیں گے۔