انوشکا شرما نے سلمان خان کو تھپڑ رسید کردیا

February 9, 2016 12:41 pm0 commentsViews: 60

فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈرامائی سین فلمایا گیا
انوشکا نے حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے زوردار تھپڑ ماردیا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فطرت سے کون واقف نہیں، ان کے غصہ اور جارحانہ رویے کے باعث سب ان سے ذرا فاصلے پر ہی رہتے ہیں تاہم انوشکا شرما نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما نے سلمان خان کو حال ہی میں زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔ مگر یہ تھپڑ ان کی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ کا ایک اہم حصہ تھا واضح رہے کہ انوشکا شرما سلمان خان کی فلم سلطان میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس میں سلمان خان ایک پہلوان کا کردار ادا کریں گے۔ اسی سلسلے میں فلم کے ایک سین کی ڈیمانڈ تھی کہ انوشکا شرما سلمان خان کو زور دار تھپڑ ماریں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ سین فلم کے پاور فل سینز میں سے ایک ہوگا۔ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سلطان کی ہیروئن کیلئے کنگنا رناوت، دپیکا پڈو کون اور پرینیتی چوپڑا سمیت بالی ووڈ کے کئی اداکارائوں کے نام سامنے آئے تاہم کافی عرصے کی جدوجہد کے بعد فلم میں انوشکا شرما کا انتخاب کیا گیا۔ فلم سلطان رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔