رنبیر سے تعلق تھا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا؟کترینہ

February 9, 2016 12:42 pm0 commentsViews: 25

میرا کبھی بھی رنبیر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا ،ٹی وی کو انٹرویو
اس بار ویلنٹائن ڈے تبو کے ساتھ منائوں گی
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی فلموں کی بار بی ڈول کترینہ کیف نے اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے بریک اپ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی کے ساتھ تعلق تھا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا۔ ایک اسپیشل پروگرام میں اسٹار اداکارہ تبوہ کے ساتھ شریک کترینہ سے جب رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے حوالے سے میزبان نے سوال کیا تو کترینہ کیف نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا کبھی رنبیر کے ساتھ تعلق رہا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا۔ جب میزبان نے ان سے پوچھا ک وہ اس مرتبہ ویلنٹائن کس کیساتھ منائیں گی تو جواب دینے سے پہلے کترینہ نے اداکارہ تبو سے پوچھا وہ ویلنٹائن پر کسی کے ساتھ ہیں یا پھر اکیلی جس پر تبو نے جواب دیا کہ نہیں اس مرتبہ وہ سنگل ہیں تو کترینہ نے تبو کا ہاتھ پکڑا اور کہا کہ وہ دونوں ویلنٹائن ڈے پر ساتھ وقت گزاریں گی۔