کالی آندھی سے شکست،قومی ٹیم انڈر 19ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر

February 9, 2016 12:40 pm0 commentsViews: 23

بنگلہ دیش میں جاری آئی سی سی کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرادیا
پاکستان کا 228 رنز کا ہدف40 اوورز میں حاصل کرکے ویسٹ انڈیز نے سیمی فائنل کوالیفائی کرلیا
ڈھاکہ( آئی این پی) بنگلہ دیش میں جاری آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے228 رنز کا ہدف 40 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیون املاچ 54اور ہیٹ میئر 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے ثمین گل، احمد شفیق، شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے ولڈر میچ میں آل رائونڈر کارکردگی پر میں آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر227 رنز بنا سکی پاکستان کی جانب سے عمیر مسعود نے دو چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے113 رنز بنائے جبکہ سلمان فیاض58 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کے ہولڈر کو میچ میں آل رائونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔