افغانستان:فوجیوں سے بھری گاڑی پر خودکش حملہ،12افراد ہلاک

February 9, 2016 12:44 pm0 commentsViews: 28

خودکش حملہ صوبہ بلخ میں ہوا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی افغانستان میں فوجیوں سے بھری گاڑی پر خود کش حملے میں12 افراد ہلاک اور18 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ پیر کی صبح صوبہ بلخ میں کیا گیا۔ خود کش حملہ آور کا ہدف ایک منی بس تھی جس پر افغان نیشنل آرمی کے جوان سوار تھے افغان ٹی وی نے بلخ پولیس کے صوبائی سربراہ عبدالرزاق قادری کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں18 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کم از کم12 افراد کی لاشیں اٹھائی گئیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔