گوادر میں پانی کا ٹینکر11ہزار روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف

February 9, 2016 12:46 pm0 commentsViews: 23

پانی80کلومیٹر دور سے لایاجارہا ہے، سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات
اسلام آباد( آن لائن) سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات میں انکشاف کیا گیا کہ گوادر میں پانی کا ٹینکر11 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور پانی80 کلو میٹر دور سے لایا جا رہا ہے پانی کا مسئلہ پچھلے کئی سال سے چل رہا ہے توجہ نہ دی گئی تو پورا بلوچستان ملک کے دیگر علاقوں میں ہجرت کر جائے گا اور آئی ڈی پیز کو بھول جائیں گے۔ چیئر مین سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ نے کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور فاٹا کے پسماندہ علاقوں کے لئے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں فنڈز کم رکھے جاتے ہیں اور جاری بھی تاخیر سے کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے منصوبوں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے غیر منظور شدہ منصوبوں کو بھی شامل کر لیا جاتا ہے چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان کے100 اسمال ڈیمز کے لئے نہایت قلیل بجٹ اور رقوم رکھی گئی ہے اس طرح تو بلوچستان کے ڈیمز آئندہ 500 سال تک بننے کا امکان نہیں2015-16 کے پی ایس ڈی پی کے263 منصوبوں کیلئے4639 ملین رکھے گئے ہیں جو کم ہیں۔