ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں25 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ

February 9, 2016 12:45 pm0 commentsViews: 26

زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب27 کروڑ58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک
کراچی( آن لائن) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے پچیس کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر بیس ارب ستائیس کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بائیس کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی اٹھائیس جنوری کو زر مبادلہ کے ذخائر میں بیس ارب پچاس کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود تھے جو چار فروری کو کم ہو کر بیس ارب ستائیس کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں مرکزی بینک ذخائر پندرہ ارب تینتالیس کروڑ چون لاکھ جبکہ نجی بینکوں کے ذخائر چار ارب چوراسی کروڑ چار لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط جاری کرنے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا امکان ہے۔