ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،پاک بھارت میچزپڑوسی ملک میں کرانے کی تجویز

February 9, 2016 12:45 pm0 commentsViews: 29

حکومت پاکستان نے تاحال اجازت نہیں دی،میچز سری لنکا میں بھی کرائے جاسکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی
لاہور ( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹوئنٹی کیلئے ابھی تک پاکستانی حکومت نے شرکت کی اجازت نہیں دی ہے جس کے بعد انہوں نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ اگر مشکل حالات کی وجہ سے پاکستانی حکومت ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دیتی تو ٹورنامنٹ بچانے کیلئے پاکستان کے میچ کسی پڑوسی ملک مثلاً سری لنکا یا یو اے ای میں کرائے جا سکتے تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں ان خدشات پر غور ہوا کہ پاکستانی ٹیم حکومت سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو سکتی ہے کیوں کہ بھارت میں اس وقت پاکستان مخالف جذبات ہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہ کرنے کے اثرات مرتب ہونے کے سوال پر شہریار خان نے کہا کہ ممکن آئی سی سی پاکستان سے یہ کہہ دے کہ آپ اپنے میچز سے دستبرداری اختیار کریں اور ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔