کراچی‘لاہور و دیگر شہروںکے عمرہ زائرین کو اسلام آباد پہنچادیا گیا

February 9, 2016 12:48 pm0 commentsViews: 14

جدہ‘ اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پی آئی اے نے عمرے سے واپس آنیوالے کراچی‘ لاہور اور دوسرے شہروں کے زائرین کو اسلام آباد پہنچادیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے بعد مسافر6 روز تک خوار ہوتے رہے تاہم جب مسافروں کو واپس لایا گیا تو کراچی‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ ملتان کے تمام مسافروں کو سیدھا اسلام آباد پہنچادیا جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔