پشاور‘ ڈاکٹروں کی ہڑتال انتظامیہ حرکت میں آگئی او پی ڈی کے تالے توڑ ڈالے

February 9, 2016 12:49 pm0 commentsViews: 27

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح پشاور میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال ناکام بنانے کیلئے انتظامیہ حرکت میں آگئی‘ انتظامیہ کے اہلکاروں نے او پی ڈی کے تالے توڑ ڈالے‘ واضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کرکے او پی ڈی اور دیگر دفاتر کو تالے لگادیئے تھے اور اس کے سامنے خیمے لگادیئے جس پر انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرکے تالے توڑ ڈالے‘ ڈاکٹروں اور انتظامیہ کے اہلکاروں میں تصادم ہوا‘ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے حکومت اور انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔