عالمی بینک کے صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

February 9, 2016 12:58 pm0 commentsViews: 16

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جامع مذاکرات کریں گے اور ملک میں جاری اصلاحات کے عمل پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔ 10 برس میں عالمی بینک کے کسی صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔