مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

February 9, 2016 12:58 pm0 commentsViews: 24

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو کراچی میں منعقد ہو گا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ماہِ جمادی الاول 1437ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس (آج) منگل کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمۂ موسمیات، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔