بائیو میٹرک تصدیق کے بعد موبائل صارفین کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی

February 9, 2016 1:01 pm0 commentsViews: 26

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بائیو میٹرک تصدیق کے پاکسان میں موبائل سارفین کی تعداد بارہ کروڑ اٹھاون لاکھ سے تجاوز کرگئی‘ پاکستان ٹیلی کمیو نی کیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق موبائل صارفین کی تعداد میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ سے زائد صارفین کا اضافہ ہوا ‘ ایک سال کے دوران براڈ بینڈ سروس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد چوبیس ملین سے بڑھ کر چھبیس ملین سے تجاوز کرگئی‘ ایک سال کے دوران تھری جی اور فور جی سروس استعمال کرنے والے موبائل صارفین کی تعداد بیس لاکھ اضافے کے ساتھ دو کروڑ چھتیس لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی۔