پی ایس ایل میں آج آرام کا دن ‘ کل شارجہ میں پھر دنگل شروع ہوگا

February 9, 2016 1:00 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ کل واحد میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کی ٹیمیں شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گی‘ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا‘ جبکہ کل شارجہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی‘ پاکستان سپر لیگ کے 14 فروری تک تمام میچز شارجہ میں ہوں گے جس کے بعد ایک روز وقفے کے بعد تمام ٹیمیں 15 فروری کو دبئی پہنچ جائیں گی اور ٹورنامنٹ کے بقیہ تمام میچز دبئی میں ہوں گے۔