کیٹی بندر واقعے میں زخمی ہونیوالی ایک بچی چل بسی ۔ ٹھٹھہ کی مزید خبریں

February 9, 2016 1:06 pm0 commentsViews: 29

ٹھٹھہ(نمائندہ آغاز) کیٹی بندر واقعہ میں زخمی ہونیوالی بچی زخمیوں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گئی ، ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 14ہوگئی تفصیلات کے مطا بق ، تین دن قبل ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے کو بر جزیرے کے گائوںابراہیم جت میں آگ لگنے کے باعث ایک بچی، دو خواتین سمیت دس افراد ہلاک ہوئے تھے اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے ، زخمی ہونیوالی گیا رہ بچی نو ر بانوبنت حسین جت کراچی کی اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاکر ہلاک ہو گئی ہے ۔

ٹھٹھہ:آتشزدگی میں مرنے والوں کا سوگ، ماہی گیروں نے کشتیاں کھڑی کردیں
جاں بحق ہونے والے افراد کو سپرد خاک کردیا گیا، انتظامیہ اعلان کے باوجود کفن دفن کا بندوبست نہ کرسکی
ٹھٹھہ(نمائندہ آغاز)کیٹی بندر کے کو بر جزیرے کے گائوںابراہیم جت میں آگ لگنے کے باعث ہلاک ہونیوالے 13افراد کی لاشوں کو کشتیوں کے ذریعے کاروچھان منتقل کر کے مقا می قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، اس موقع پر کیٹی بندر سمیت جو ہو ، گاڑ ہو سو گ میں بند رہا ، جبکہ ٹھٹھہ ضلع کی انتظامیہ اعلان کے باوجود ہلاک شدگان کے کفن دفن کا بندوبست نہیں کر سکی ، مقا می لو گو ں نے اپنی مدد آپ چندہ اکٹھا کر کے کفن دفن کا بندوبست کرکے ایک بچی ، دو خوا تین سمیت 13افراد کو سپرد خاک کیا ،دوسری جانب ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن سمیت تحصیل افسران بارہ گھنٹے کے بعد جائے وقوع پر خالیں ہاتھ پہنچے ، جبکہ دوسرے روز بھی ماہی گیری کا کام کرنے والے ماہی گیروں نے سوگ میںکشتیاں سمندر کے کنارے کھڑی کر دی ، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کی سہولیات فراہم نہ کر نے باعث ٹھٹھہ کے سیا سی سماجی حلقے اور رپورٹنگ کے لئے جانیوا لے صحا فیوں کو شدید دشواری کا سا منا کر نا پڑا۔

درگاہ کے سجادہ نشین انتقال کرگئے
ٹھٹھہ (نمائندہ آغاز )درگاہ حضرت عبداللہ مسن شریف کے سجادہ نشین صوفی فقیر علی احمد مسن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ، ٹھٹھہ کے مسن آبا د میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ مسن شریف ٹھٹھہ کے بڑے بیٹے اور درگاہ کے سجادہ نشین 70سالہ صوفی فقیر علی احمد مسن کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا ، جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ، مرحوم کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد جناح اسپتال کراچی میں داخل کیا گیا ، جہاںان کا انتقال ہو گیا ، انتقال کی خبر سنتے ہی سندھ اور بلوچستان سے ان کے ہزاروں مریدوں کی آمد رات کو دیر تک جا ری رہی ، مر حوم کو آج اپنے والد حضرت عبداللہ مسن شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔