شوہر سے ملاقات کرائی جائے ، عذیر بلوچ کی اہلیہ کی عدالت میں درخواست

February 9, 2016 1:11 pm0 commentsViews: 28

اب تک وکلاء کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، اہل خانہ کو ملنے نہیں دیا جا رہا ہے، میڈیا سے بات چیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کالعدم پیپلز امین کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کی اہلیہ نے ملاقات کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسے عزیر بلوچ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔30جنوری کو عزیر بلوچ کو عدالت نے90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا لیکن تاحال وکلا کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر وکلاء نیبھی عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔اس موقع پر عزیر بلوچ کی اہلیہ کے وکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں عزیر بلوچ کا طبی معائنہ کرانے کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری ریڈ وارنٹ کو بھی چیلنج کیاگیا ہے۔