گڈاپ میں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

February 9, 2016 1:12 pm0 commentsViews: 17

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے گڈاپ سے شہر میں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ کی یو سی7کے رہائشی3سالہ اعجاز خان ولد شیر علی خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعجاز خان کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو کم از کم9مرتبہ پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے گئے تھے۔واضح رہے کہ اعجاز خان رواں سال کا پہلا بچہ ہے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔